چئیرمین پاکستان ویلفئیر ایسوسی ایشن بشیر خان سواتی کی جانب عشائیہ PK36 بالاکوٹ پر الیکشن میں حصہ لینے کے لیے مشاورت ۔

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
image

بالاکوٹ سے تعلق رکھنے والی کاروباری و سماجی شخصیات نے شرکت کی آمد الیکشن میں بشیر خان سواتی کو pk 36 بالاکوٹ سے بشیر خان سواتی کو الیکشن لڑانے کے حوالے سے مشاورت کی گئی عشائیہ کی صدارت کرتے ہوئے چئیرمین پاکستان ویلفئیر ایسوسی ایشن بشیر خان سواتی نے عشائیہ میں شریک شرکاء کا ویلکم کیا اور عمرہ کی سعادت کے لیے آئے ہوئے سابقہ صدر فلور ملز ہزارہ ڈویژن تاج محمد خان سواتی کو جدہ آمد پر خوش آمدید کرتے ہوئے عمرہ کی مبارکباد دی اور اوورسیز کیمونٹی اور علاقائی سیاسی صورتحال پر روشنی ڈالی جس پر تاج خان سواتی نے تمام شرکاء کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دیار غیر میں بھائی چارہ اور سب کو متحد دیکھنا قابل ستائش ہے

باقی علاقی سیاست میں اس وقت صوبائی اسمبلی پر بشیر خان سواتی جیسے نڈر اور بدر لیڈر کی بالاکوٹ کی عوام کو اشد ضرورت ہے اوورسیز اگر مشترکہ اعلان کرتے ہیں تو ہم ہر طرح کے بھر پور تعاون کے لیے پہلے سے تیار ہیں ہم چاہتے ہیں بشیر خان سواتی جیسا کوئی محب وطن نمائندہ ملے ،تقریب سے فرزند صالح محمد خان وسیم نے بھئ تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اگر بشیر خان سواتی کا کوئی اعلان ہوتا ہے تو ہم بھر پور تعاون کریں گے

تقریب میں صدر پاکستان ویلفئیر ایسوسی ایشن پرویز قریشی،جنرل سیکرٹری راجہ محمد بشیر،چئیرمین پاک میڈیا جرنلسٹس فورم چوہدری نورالحسن ،علی اکبر سواتی ،منظور احمد،قاری نور محمد ،حاجی نذیر خان اور دیگر نے بھی تاج محمد خان سواتی کو عمرہ کی مبارکباد دی اور چئیرمین پاکستان ویلفئیر ایسوسی ایشن بشیر خان سواتی کے الیکشن لڑنے کی صورت میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی جس پر بشیر خان سواتی نے سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کے میں سب کا مشکور آپ سب نے مجھ پر اعتماد کیا میرا مشن حلقے کی ترقی ہے وہ میں بغیر کیسی عہدے کے جاری رکھوں گا باقی جسطرح میرے چاہنے والوں کی خواہش ہے مجھے الیکشن کے لیے لانے کی تو اس پر سب سے مشاورت کر کے جلد کوئی حتمی فیصلہ کریں گے ۔

متعلقہ خبریں