انٹرنیشنل شیفز ڈے کے موقع پر سعودی عرب میں مسلسل تین سالوں سے پاکستان کے لیے میڈلز

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
WhatsApp Image 2023-10-21 at 13.08.40

انٹرنیشنل شیفز ڈے کے موقع پر سعودی عرب میں مسلسل تین سالوں سے پاکستان کے لیے میڈلز جیتنے والی معروف شیف حنا شعیب کے اعزاز میں ریڈ چلیز مقامی ریسٹورنٹ کی جانب سے پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں انٹرنیشنل شیف ڈے کا کیک کاٹا گیا ۔۔۔۔

مقامی پاکستانی ریسٹورنٹ ریڈ چیلیز کی جانب سے منعقدہ تقریب میں میں گولڈ میڈلسٹ پاکستانی شیف حنا شعیب کو شیفس ایسوسی ایشن آف سعودی عرب کا ممبر بننے پر مبارکباد دی گئی اور پاکستان کا نام روشن کرنے پر انکو خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب کے میزبان منیجنگ ڈائریکٹر ریڈ چلیز مدثر رفیق نے تقریب میں شریک شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور ماہر غذائیت ادعیہ وہاج نے حناء شعیب کے میڈلز کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا اور شیف ڈے کی مبارکباد دی اور حنا شعیب کی کاوشوں کو سراہا جس پر شیف حنا شعیب نے تمام شرکاء کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرا یہ اعزاز ہے

کہ میں پاکستانی شیف ہو کر انٹرنیشنل لیول پر مسلسل اپنے ملک پاکستان کے لیے میڈلز جیت رہی ہوں اور مشکور ہوں اپنی کیمونٹی کی کہ سب میرے ساتھ تعاون کر رہے ہیں تقریب میں پاک میڈیا جنرنلسٹ فورم کے عہدیداران، چئیرمین چوہدری نورالحسن گجر، سنئیر نائب صدر حسن بٹ ،جنرل سیکرٹری حافظ عرفان کھٹانہ،جوائنٹ سیکرٹری ثاقب احسان مغل،انفارمیشن سیکرٹری ادعیہ وہاج،ممبرایگزیکٹو باڈی عاطف تنولی،مختلف طبقئہ فکر سے تعلق رکھنے والوں میں ماہر غذائیت ادعیہ وہاج ، ماہر تعلیم ندا عدنان اور عزا احسن، میک اپ آرٹسٹ میمونہ فاروق اور سلمی جہانزیب، پیسٹری شیف نصرت جبین، پاکستانی گلوکار نعیم سندھی اور رانا فاروق ، سینیئر صحافی عثمان گُجر اور دیگر شامل تھے ۔تقریب کے اختتام پر اسرائیل کے ظلم کا شکار فلسطینیوں کے لیےدعا سے کی گئی اور شیفس کے پیشہ سے متعلق آگہی دیتے ہوۓ حنا شعیب کے میڈلز جیتنے کی خوشی میں سب نے ملکر کیک کاٹا۔

متعلقہ خبریں