جے کے سی او کشمیر میں بھارتی مظالم اور قبضے پر ہمیشہ آواز بلند کرتی رہی ہے اقوام متحدہ مظلوم کشمیریوں کو ان کا حق آزادی دلوائے.

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
306bd29c-e11d-4987-862a-d26a862b19f4

جموں کشمیر کمیونٹی اوورسیز نے ۲۷ اکتوبر یوم سیاہ کے حوالے سے ایک میٹنگ کا اہتمام کیا جسکی صدارت چیئرمین جے کے سی او سردار وقاص عنایت اللہ نے کی شرکا نے ۲۷ اکتوبر کو کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن قرار دیا۔ بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر (IIOJK) پر قبضے اور خاص طور پر 5 اگست 2019 کے بعد بھارتی قابض افواج کی بربریت کی بھرپور مذمت کی۔

بھارتی جبر کے خلاف کشمیریوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس بات پر زور دیا کہ کشمیری قوم IIOJK پر اپنے اصولی موقف سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے گی جب تک اسے اس کا حق نہیں مل نہ جاتا. جے کے سی او کشمیری عوام کی حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت کا اعادہ کرتی ہے اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتی ہے کہ کشمیری قوم کو حق خودارادیت کا حق دیا جائے جیسا کہ عالمی برادری نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متواتر قراردادوں کے ذریعے ان سے وعدہ کیا تھا۔

شرکاء نے سعودی حکومت اور او آئی سی کی طرف سے کشمیر کاز کی مسلسل حمایت کا بھی اعتراف کیا اور تعریف کی۔کشمیر کی آزادی اور شہدا کے درجات کی بلندی کی دعا بھی کی گئی.

متعلقہ خبریں