جدہ : مکہ مکرمہ سے قطر جاتے ہوئے عمرہ زائرین کی گاڑی کو ریاض کے قریب حادثہ

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ

:کار ٹرالر سے ٹکراگئی، حادثہ میں پاکستان ایمبیسی قطر میں تعینات میجر ارسلان شدید زخمی جبکہ فیملی کے چار افراد جاں بحق ہوگئے،
سفارت خانہ زرائع کے مطابق میجر ارسلان، فیملی کے ہمراہ قطر سے عمرہ کرنے مکہ مکرمہ آئے اور واپسی پر گاڑی کو سنیچر کی دوپہر حادثہ پیش آیا.
میجر ارسلان کو مقامی ہسپتال میں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے،
حادثے میں میجر ارسلان کی والدہ،بیوی،بیٹا اور بیٹی جاں بحق ہوگئے ہیں۔

: ذرائع کے مطابق پاکستانی سفارتخانہ ریاض دستاویزی کارروائیاں مکمل کرنے کے بعد میتیں راولپنڈی روانہ کریگی،
: سفیر پاکستان احمد فاروق نے حادثے میں جانبحق ہونے والے کے لواحقین سےگہرے افسوس کا اظہارکیاہے اور میجر ارسلان کی جلد صحتیابی کی دعائیں کی ہیں’

متعلقہ خبریں