سپین وسطی میڈرڈ میں ہزاروں ہسپانوی شہریوں نے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور غزہ میں اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کے خلاف احتجاج کیا۔
مظاہرین نے "یہ جنگ نہیں، نسل کشی ہے” کے نعرے لگاتے ہوئے سول اسکوائر کی طرف مارچ کیا اور جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔
سپین کے رہائشیوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے وہ "شرمناک” ہے اور اس کی مذمت کے لیے دنیا بھر میں مزید متحرک ہونے کو کہا۔
غزہ میں وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد 8,005 سے زائد ہو گئی ہے