ہندوستانی میڈیا نے خبر دی کہ آٹھوں – اعلیٰ عہدے پر فائز اور تمغہ یافتہ سابق افسران بشمول کپتان جنہوں نے کبھی جنگی بحری جہازوں کی کمانڈ کی تھی – اگست 2022 میں دوحہ میں گرفتار کیے گئے تھے۔
ہندوستان کے وزیرِ خارجہ نے پیر کے روز کہا کہ ان کا ملک بحریہ کے آٹھ سابق اہلکاروں کی رہائی کو یقینی بنانے کے لیے "تمام کوششیں” کرے گا جن کو قطر کی ایک عدالت کی طرف سے مبینہ طور پر اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں سزائے موت دی گئی ہے۔
سبرامنیم جے شنکر نے کہا کہ انہوں نے زیرِ حراست ہندوستانیوں کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور انہیں بتایا ہے کہ حکومت ان کے کیس کو "سب سے زیادہ اہمیت دیتی ہے”
ہندوستانی میڈیا نے خبر دی کہ آٹھوں اعلیٰ عہدے پر فائز اور تمغہ یافتہ سابق افسران بشمول کپتان جنہوں نے کبھی جنگی بحری جہازوں کی کمانڈ کی تھی – اگست 2022 میں دوحہ میں گرفتار کیے گئے تھے۔
سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں جے شنکر نے کہا وہ "خاندانوں کے خدشات اور درد میں مکمل طور پر شریک ہیں” اور یہ کہ "حکومت ان کی رہائی کو یقینی بنانے کے لیے تمام کوششیں جاری رکھے گی”۔
قطر نے اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا اور نہ ہی الزامات کو عام کیا گیا ہے۔