پاکستان کے مرکزی بینک کے گورنر جمیل احمد نے کہا ہے کہ بیرونی تجارتی لین دین اور سرمایہ کاری کے لیے چینی کرنسی رین من بی (RMB) کا استعمال دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور مالیاتی تعلقات کو مزید مضبوط بنا سکتا ہے۔
گورنراسٹیٹ بنک آف پاکستان اسلام آباد میں انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا (آئی سی بی سی) کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے جو پیپلز بینک آف چائنا کو پاکستان میں آر ایم بی کے کلیئرنگ ایجنٹ کے طور پر نامزدگی کے حوالے سے منعقدہ کی گئی تھی۔