چوکوں ، چوراہوں اور سٹرکوں پر Simsفروخت کرنے پر پابندی عائد۔۔۔
ضلعی پولیس سربراہ مانسہرہ ظہور بابر آفریدی کے احکامات پر ضلع میں غیر قانونی طور پر روڈوں ، چوکوں اور چوراہوں پر سمیں (Sims) فروخت کرنے والے افراد کے خلاف کاروائیوں کا آغاز کردیا گیا۔
روڈوں ، چوکوں اور چوراہوں میں غیر قانونی طور پر سمیں فروخت کرنے پر ڈپٹی کمیشنر مانسہرہ بلال شاہد راؤ نے دفعہ 144نافذ کر دیا۔
تھانہ لاری اڈہ پولیس نے غیرقانونی طور پر سمیں فروخت کرنے پر محمد دین نامی شخص کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
ضلع بھر میں صرف رجسٹرڈ فرینچائزز ہی سمیں فروخت کرسکیں گے۔