سلطنت عمان نے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں میں سولین کی ہلاکتوں کی شدید مذمت کی ہے۔
غزہ کی پٹی میں اسرائیل اور فلسطینی دھڑوں کے درمیان جنگ کے 25 ویں دن عمان کے وزیر خارجہ بدر بن حمد البوسعیدی نے غزہ میں "شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے” کے لیے اسرائیل سے آزادانہ تحقیقات اور قانونی چارہ جوئی کا مطالبہ کیا ہے۔
عمانی نیوز ایجنسی کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ ”اسرائیل نے جان بوجھ کر فلسطینیوں کی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا، انھیں ان کی انسانی ضروریات سے محروم رکھا، انھیں بھوکا رکھا اور انھیں محاصرے اور اجتماعی سزا کا نشانہ بنایا”۔
انہوں نے مزید کہا کہ "اپنا دفاع نسل کشی یا اجتماعی سزا اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کا جواز نہیں بن سکتا”۔ انہوں نے کہا کہ "انسانی امداد کو آبادی تک پہنچنے سے روکنا بین الاقوامی قانون کے تحت جرم ہے”۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ ان کا ملک مذاکرات اور بین الاقوامی قانون کی حکمرانی پر مبنی سیاسی حل کے لیے پرعزم ہے اور بین الاقوامی برادری کو غزہ پر جنگ روکنے اور اسرائیل کو روکنے کے لیے مداخلت کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے‘‘۔
انہوں نے مزید کہا "اسرائیل کی موجودہ فوجی کارروائی اپنے دفاع کا ایک ضروری اقدام نہیں ہے کیونکہ تمام ممالک شہریوں کو نشانہ بنانے کی مذمت اور مخالفت مذمت کرتے ہیں، چاہے ان کی قومیت کچھ بھی ہو,,