جدہ ۔
اجلاس کی صدارت چیئرمین مسلم لیگ ن سعودی عرب چوہدری محمد اکرم گجر نے کی اجلاس میں ٹریڈ ونگ کے منتخب عہدیداران، سعودی عرب کی مرکزی قیادت اور جدہ ریجن کے عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس کا انعقاد ہیڈ ٹریڈ ونگ چوہدری ظہیر احمد گوندل نے کیا۔
اجلاس میں چوہدری محمد اکرم گجر، نور محمد آرائیں، چوہدری عبدالوحید، چوہدری محمد ثقلین گجر، چوہدری احسان الہی، میاں رضوان الحق، عمر مسعود پوری، ملک کاشف، چوہدری محمد نوید، ملک علی خورشید، چوہدری رضوان اسلم، چوہدری شمس، ملک جمیل حسین، رانا شہباز اور میاں عثمان آرائیں نے شرکت کی۔
اجلاس میں جدہ سے منتخب ٹریڈ ونگ کے عہدیداران کا تعارف کروایا گیا اور پاکستان کے موجودہ حالات پر اظہار خیال کیا گیا۔ شرکاء نے ٹریڈ ونگ کے منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ ٹریڈ ونگ کی تشکیل سے پارٹی مزید مستحکم ہو گی اور پارٹی بہتر انداز میں کیمونٹی کی خدمت کرے گی۔
اجلاس میں چوہدری احسان الہی گجر کے چاچا جان کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ اجلاس میں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے بھی دعا کی گئی۔ شرکاء کے اعزاز میں چوہدری ظہیر احمد گوندل نے پروقار عشائیہ کا اہتمام کیا۔