جدہ رپورٹ(ادعیہ وہاج )
پاکستانی کھانے دنیا بھر میں اپنی ایک الگ پہچان رکھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ دیار غیر جا کر بھی پاکستانیوں کو اپنے وطن کے پکوانوں کی تلاش رہتی ہے. اس ہی بات کو خاص طور مدنظر رکھتے ہوئے سعودی عرب کے پُررونق شہر جدہ میں پاکستانی کھانوں کی لذیذ اور منفرد ورائٹی لیے ایک نئے ریسٹورنٹ "ہنگری بڈذ” کا افتتاح ہوا ۔
جدہ میں اس منفرد ریسٹورنٹ کے افتتاح کے موقع پر ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں ماحول پاکستانی پکوانوں کی مسحور کن خوشبوؤں سے مہک اٹھا ۔ کباب سے لے کر کڑاہی اور پوریوں سے لے کر کچوریوں تک ہر لذیذ و روائتی ڈش نہایت ہی دلکش انداز میں یہاں پیش کی گئی ۔
“ہنگری بڈذ” ریسٹورنٹ کی افتتاحی تقریب کی میزبانی جدہ کی معروف شخصیت اور ماہر تعلیم تاج بانو نے کی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم پردیس میں دیس کی خوشبو اور زائقے کی کمی محسوس کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ آج کی اس دعوتِ خاص کا اہتمام پاکستانی ریسٹورنٹ “ہنگری بڈذ” میں کیا گیا ہے۔ تقریب میں مختلف طبقہ کائے فکر سے وابستہ پاکستانی خواتین نے بہت شوق سے شرکت کی ۔
تقریب میں ریسٹورنٹ مینجمنٹ کا کہنا تھا کہ ہم پاکستانی زائقے کی خوشبو بکھیرتے ہوۓ دیار غیر میں پاکستانی کمیونٹی کی خدمت کررہے ہیں اور ساتھ ہی پاکستانی معیشت کے استحکام میں بھی اپنا حصہ ڈال رہے ہیں ہم نے معیاری اور تازہ لوازمات کے ساتھ ہی مینیو پر بھی خاص توجہ دی ہے یہی وجہ ہے کہ جدہ میں پہلی بار “ہنگری بڈذ” میں کراچی کے مشہور دھاگہ کباب اور آلو کَچوری سے لوگ لطف اندوز ہورہے ہیں
پاکستانیوں کے ساتھ دوسری کمیونٹی اور یہاں کی مقامی عرب کمیونٹی میں ہمارے دیسی زائقے دار پکوان پسند کیئے جارہے ہیں اور ہم نے اپنی کمیونٹی کے زوق و شوق کو مدنظر رکھتے ہوۓ ریسٹورنٹ کی زیبائش و آرائش بھی بڑے منفرد انداز میں کروائی ہے جو کہ بے حد مقبول ہورہی ہے۔
تقریب کے اختتام پر خواتین جن میں بنت الحسن ، نکہت ندیم ، ممتاز رفیق، تنویر طارق، ثریا خالد، روبیلا جمیل، رخشندہ پوری، نور الماس، عذرا نشاط اور دیگر نے ماہر تعلیم تاج بانو کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوۓ کہا کہ دیار غیر میں اس طرح کی منعقدہ محفل میں سب کو ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع میسر آتا ہے اور ایسے خوشگوار ماحول میں مل جل کر وقت گزارنا ذہنی صحت پر بھی مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔