لبنان پر حملہ اسرائیل کی بہت بڑی حماقت ہو گی .. حسن نصر اللہ

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
WhatsApp-Image-2023-11-04-at-9.55.55-AM

حزب اللہ فلسطینی معرکے طوفان الاقصیٰ میں دوسرے دن سے شامل ہے: حسن نصر اللہ

اس آپریشن کا کسی علاقائی ایجنڈے سے کوئی تعلق نہیں، لبنان پر حملہ اسرائیل کی بہت بڑی حماقت ہو گی

جمعہ کو بیروت میں خطاب کرتے ہوئے حسن نصراللہ نے کہا کہ سات اکتوبر کے واقعات کے محرکات پر روشنی ڈالنا، حزب اللہ کا مؤقف واضح کرنا بہت ضروری ہے، طوفان الاقصیٰ کی جنگ وسیع تر ہو کر مختلف محاذوں اور میدانوں تک پہنچ گئی ہے۔حزب اللہ سمجھتی ہے کہ اسرائیل کے خلاف طوفان الاقصیٰ انسانی، اخلاقی اور دینی اعتبار سے حق کی جنگ ہے۔

آپریشن سے متعلق کوئی پیشگی اطلاع
انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ حزب اللہ کو سات اکتوبر کے آپریشن سے متعلق کوئی پیش گی اطلاع نہیں تھی۔سات اکتوبر کے آپریشن کو انتہائی راز داری سے انجام دیا گیا۔ صہیونیوں کے خلاف جاری جنگ کی اخلاقی اور شرعی حیثیت پر ذرہ بھر کوئی شبہ نہیں ہے…

متعلقہ خبریں