یونیورسٹی آف سرگودھا میں فیکلٹی ممبران کی استعدادِ کار میں اضافہ کیلئے آفس آف ریسرچ.

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغر سے )

انویشن اینڈ کمرشلائزیشن کے زیر اہتمام تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ تربیتی ورکشاپ میں پرو وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھاپروفیسر ڈاکٹرمیاں غلام یاسین نے خصوصی شرکت کی اور اس موقع پر فوکل پرسن ورکشاپ ڈائریکٹر اورک پروفیسر ڈاکٹر احمد رضا بلال اور فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔

تربیتی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹرمیاں غلام یاسین نے بتایا کہ اعلیٰ تعلیمی ادارے بالخصوص جامعات علم و تحقیق کا مرکز ہوتی ہیں اور ان کی کارکردگی اسی تحقیق سے مشروط ہوتی ہے جو ملک کو ملت کے لئے فائدہ مند ثابت ہو اور اس کے معاشرے پر گہرے مثبت اثرات مرتب ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریسرچ ورک کرتے ہوئے جن امور کا خیال رکھنا چاہیے اس کے لئے وسیع مطالعہ اور اپنے مضمون پر گرفت ہونی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ ہر شعبے کی ایک اپنی زبان ہے اس طرح تحقیق کی بھی اپنی زبان اور اصول ہیں جنہیں مد نظر رکھنا بہت ضروری ہے جس کے لیے لٹریچر کا وسیع جائزہ لینا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف سرگودھا کے ریسرچ سکالرز میں اتنا ٹیلنٹ موجود ہے کہ وہ معیاری تحقیق کرکے ادارے کا شمار وطین عزیز کی ٹاپ ٹین یونیورسٹیوں میں کرواسکیں۔

انہوں نے فیکلٹی ممبران سے خصوصی طور پر مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس کا خصوصی مشن ہے کہ ہمارے اساتذہ جو تحقیق کریں وہ غیر معمولی ہو اور وہ تعلیم اور انڈسٹری کو آپس میں جوڑے۔ پروفیسر ڈاکٹر میاں غلام یٰسین نے کہا کہ ہم اپنے اساتذہ کی تربیت اور رہنمائی کے لئے ہروقت موجود ہیں اور انہیں اچھی تحقیق اور علمی و عملی سرگرمیوں کے لئے وسائل فراہم کررہے ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر احمد رضا بلال نے بتایا کہ تحقیقی گرانٹ جیتنے کے لئے اور تحقیقی مقالے لکھنے کے لئے کن باتوں کو مد نظر رکھناچاہیے۔انہوں نے کہا کہ ایک اچھے ریسرچ پروپوزل کی بنیاد پر آپ اندرون اور بیرون ملک ریسرچ گرانٹ حاصل کر سکتے ہیں اور بین الاقوامی یونیورسٹیاں اور ریگولیٹری ادارے ریسرچ پرپوزل طلب کرتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بین الاقوامی جامعات اشاعتوں کو نہیں بلکہ جاری پروجیکٹس، پیٹنٹ اور لائسنس کو زیادہ اہمیت دیتی ہیں اورجمع کرائے گئے اور پائپ لائن منصوبے یونیورسٹی کی درجہ بندی میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیٹنٹ حاصل کرنے اور انھیں فروخت کرنے کا طریقے پر بھی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی آف سرگودھامیں ڈیٹا کے تجزیے کے لیے جدید لیب بنائی جائے گی۔دنیا میں ڈیٹا سائنس باقاعدہ ایک ڈسپلن کے طور پر پڑھائی جا رہی ہے۔

تربیتی ورکشاپ کے آخر میں فیکلٹی ممبران نے ڈاکٹر احمد رضا بلال نے فیکلٹی ممبران کے سوالات کے جوابات بھی دئیے

متعلقہ خبریں