سرگودھا( محمد تہور بلال اصغر سے)
حالات کی بہتری اور صورتحال کی مثبت تبدیلی کیلئے مل جل کر ساتھ چلنے کا عزم،تفصیلات کے مطابق شعبہ صحافت سے وابستہ افراد کو پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی بجا آوری کے حوالہ سے درپیش مسائل، ان کے جائزہ حقوق کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے ساتھ شعبہ صحافت کی مسلمہ اہمیت کے پیش نظر شعبہ کے وقار کی بحالی کے حوالہ سے الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا سے وابستہ سرگودھا کے سینئر صحافی کا اہم اجلاس منعقدہ ہوا جس میں اتفاق رائے سے مل کر ساتھ چلنے اور علاقائی و عوامی مسائل کے خاتمہ کیلئے موثر کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا،
اجلاس میں اتفاق رائے سے سینئر صحافی و زونل انچارج نوائے وقت گروپ امیر افضل اعوان کو گروپ کا کوارڈینیٹر نامزد کیا گیا، اجلاس میں روزنامہ جنگ اور جیو نیوز سے وابستہ ملک محمد اصغر، ایڈیٹر روزنامہ الجلال شہزاد شیرازی، ڈسٹرکٹ رپورٹر اے آر وائی نیوز عبدالحنان چوہدری، جنرل سیکرٹری سرگودھا پریس کلب رانا ساجد اقبال، ڈسٹرکٹ رپورٹر سماءنیوز ندیم خان، روزنامہ ایکسپریس کے ثاقب الماس، نیو ٹی وی اور نئی بات کے عمران گورایہ۔ ثناءنیوز و آن لائن کے محمد تہور بلال اصغر، روزنامہ 92نیوز کے سفیان وحید، 92 نیوز ٹی وی کے اسجد چوہدری، چیف ایڈیٹر روزنامہ رفاقت الطاف ملک، ڈسٹرکٹ رپورٹر 7 نیوز شفیق خان ۔عثمان شیخ اور روزنامہ مشرق کے سید اشعر نوید اشعر نے شرکت کی،
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ریاست کا چوتھا ستون ہونے کی حیثیت سے شعبہ صحافت کی مسلمہ اہمیت سے انکار کسی بھی طور ممکن نہیں مگر بدلتے دور کے تقاضوں کے مطابق جدید دور کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے ہمیں بھی اپنا طرز عمل تبدیل کرنا ہوگا،
انہوں نے کہا کہ سینئر صحافی امیر افضل اعوان کی جانب سے سرگودھا سے سینئر صحافیوں کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرکے حالات کی بہتری کیلئے کی جانے والی کاوشیں گراں قدر ہیں اور یقینا اس کے مثبت و دور رس اثرات مرتب ہوں گے، اس موقع پر گروپ کو فعال و منظم بنانے کے حوالہ سے تجاویز بھی دی گئیں اور آئندہ کا لائحہ عمل بھی طے کیا گیا۔