سابقہ مشیر برائے وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری اظہر وڑائچ کی جانب سے عشائیہ تقریب ۔

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ

جدہ رپورٹ (نور الحسن گجر )

عشائیہ میں بڑی تعداد میں کیمونٹی کی کاروباری و سیاسی شخصیات نے شرکت کی جبکہ
سابقہ وفاقی وزیر چوہدری شہباز احمد اور چئیرمین مسلم لیگ ن چوہدری اکرم گجر کو بطور اعزاز مہمان خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا ۔

عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے سابقہ مشیر برائے وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری اظہر وڑائچ نے عشائیہ میں شریک مہمانوں کو ویلکم کیا اور چوہدری اعجاز احمد وڑائچ اور ایس پی ملک نوید احمد کو عمرہ کی مبارکباد دی جبکہ اس موقع پر عشائیہ میں شریک تمام شرکاء کی جانب سے بھی مہمانوں کو تہہ دل سے عمرہ کی مبارکباد دی گئی

جس پر چوہدری اعجاز احمد وڑائچ اور ایس پی ملک نوید احمد نے سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کا ملکی ترقی میں نہایت اہم کردار ہے اور جسطرح آپ سب نے محبت دی اور حوصلہ افزائی کی اس پر ہم سب کے مشکور ہیں دیار غیر میں یوں تمام لوگوں میں اتحاد و اتفاق دیکھ کر دلی مسرت ہوئی ہے۔

عشائیہ میں کیمونٹی کی سرکردہ شخصیات میں چوہدری محمد ثقلین گجر، چوہدری ظہیر گوندل، چوہدری احسان الہی گجر، ملک آصف عباس ،چوہدری عتیق ،میاں رضوان الحق، چوہدری نورالحسن گجر، طارق عبدالمجید چوہدری، چوہدری زید بن سرور ایڈوکیٹ، چوہدری فیصل وڑائچ، عرفان گوندل، عاصم رفیق جٹ، چوہدری ذولفقار گوندل اور چوہدری مصطفی گجر شریک ہوئے۔

متعلقہ خبریں