چھ نومبر انسانی تاریخ کا سیاہ ترین دن شہدا جموں کو خراج تحسین اور جموں و کشمیر کے باسیوں کو حق خود ارادیت ملنے تک جہدوجہد جاری رہے گی جے کے سی او. _ کشمیر کمیٹی جدہ

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ

جدہ..

چھ نومبر عظیم شہدا کا دن جس دن سامراج نے بے گناہ کشمیریوں کا خون بہا کر سفاکیت کے ریکارڈ توڑ دیے کشمیر کمیٹی جدہ اور جموں و کشمیر کمیونٹی اوورسیز کے عہدداران جن میں صدر کشمیر کمیٹی مسعود احمد پوری چیرمین جموں و کشمیر کمیونٹی سردار وقاص عبدالطيف عباسی انجینیر عارف مغل کامران انور بیگ سردار محمد اشفاق چوہدری خورشید متیال سردار اقبال. چوہدری معروف حسین سردار مہتاب سرور راجہ شمروز راجہ ریاض. نصر اقبال سردار راجہ معروف اختر پیرزادہ وحید خاکسار. انجنیئر نعمان تصدق سردار مصطفی خان عامل عثمانی اور دیگر نے ڈوگرہ کے ان اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے ان شہدا کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا.

اور کہا کہ سات دہائیوں سے شہادتوں کا سلسلہ تحریک آذادی کی شمع کو روشن کیے ہے وہ وقت دور نہیں جب جموں و کشمیر کے لوگوں کے لیے آزادی کا سورج طلوع ہوگا. بے سروسامانی کے عالم میں جدید ترین ٹیکنالوجی اور بلٹ کا استعمال ہندوستان کی بزدلی ہے کہ گن پوائنٹ پر لوگوں کی راے کو روک رکھا ہے مظلوم کشمیریوں کی اخلاقی حمایت دنیا کے ہر فورم پر جاری رکھی جائے گی جب وہاں بسنے والوں کو ان کا بنیادی حق نہیں دیا جاتا,,,

متعلقہ خبریں