وزراء خارجہ نے جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں ایک میٹنگ کے بعد ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ "ہم غزہ میں بگڑتے ہوئے انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے ہنگامی کارروائی کی ضرورت پر زور دیتے ہیں..
۔ ہم فوری طور پر درکار امداد، شہریوں کی نقل و حرکت اور سہولت فراہم کرنے کے لیے انسانی بنیادوں پر جنگ بندی اور راہداریاں کھولنے کی حمایت کرتے ہیں,,,
۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ 7 اکتوبر کو حماس کے حملے کے بعد سے یرغمال بنائے گئے تمام افراد کو رہا کیا جائے…