سعودی عرب جدہ
عشائیہ کی صدارت چیئرمین مسلم لیگ ن چوہدری اکرم گجر نے کی عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے ٹریڈ ونگ ہیڈ چوہدری ظہیر نے عشائیہ میں شریک پارٹی زمہ دران کو ویلکم کیا اور صدر مسلم لیگ ن شیخ سعید کا خصوصی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کے پارٹی نے جو زمہ داری دی ہے
اس پر پورا اترنے کی بھر پور کوشش کروں گا اور چئیرمین مسلم لیگ ن چوہدری اکرم گجر نے کہا کہ ہمارا ملک معاشی طور پراس وقت نازک دور سے گزر رہا ہے اس کو مشکل سے نکالنے کے لیے واحد حل میاں محمد نواز شریف کو وزیر اعظم منتخب کروانا ہے جس کے لیے ہم اوورسیز نے بھر پور کردار ادا کرنا ہے اور مسلم لیگ ن ٹریڈ ونگ قیام کا مقصد ہی ملکی معاشی حالات میں اپنا کردار ادا کرنا ہے
تقریب کے مہمان خصوصی شیخ سعید نے اپنے خطاب میں میں نو منتخب ٹریڈ ونگ عہدے دران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہم نے اپنی پارٹی کے ساتھ ساتھ ملکی معاشیت کو بھی منعظم اور مضبوط بنانا ہے اور قائد کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہچانا ہے اور ملکی معاشی ترقی میں متحد ہوکر اہم کردار ادا کرنا ہے
میری قائد جماعت میاں محمد نواز شریف سے ملاقات میں اوورسیز کے بہت سارے معاملا ت پر بات ہوئی ہے اور انکو پارٹی کارکردگی سےآگاہ کیا ہے میں اسحاق ڈار کو پارٹی ٹکٹ کمیٹی کا چئیرمین اور بیرسٹر امجد ملک کو ممبر بننے مبارکباد پیش کرتا ہوں
ان دونوں رہنماوں نے اوورسیز کو متحد کیا ہے اور انکی رہنمائی سے اوورسیز آمدہ الیکشن میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں ۔
تقریب میں دیگر نمایاں لیگی عہدے داران میں ،نور محمد آرائیں،چوہدری وحید فاروق انجم ،آغا خلیل ،چوہدری ثقلین گجر، میاں رضوان الحق، علی خورشید ملک ،عمر معسود پوری ،چوہدری رضوان جٹ ،قیصر جاوید،طارق سبطین ،سائرہ شمس اور دیگر بھی شامل تھے۔