اعظم خان کو گزشتہ روز طبیعت ناساز ہونے پر نجی ہسپتال میں داخل کیا گیا وہ کئی عرصہ سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے اعظم خان کا تعلق ضلع چارسدہ کی تحصیل پرانگ سے تھا
ان کی عمر 80 سال سے زیادہ تھی اعظم خان 21 جنوری 2023 کو نگران وزیر اعلی کا حلف اٹھایا تھا اعظم خان ملک کے مختلف شہروں میں اہم عہدوں پر فائز رہے چکے ہیں
مرحوم خیبر پختون خواہ کے چیف سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں ان کی وفات کی وجہ سے خیبر پختون خوا کی صوبائی کابینہ تحلیل ہو چکی ہے۔