پیرس , (بلال محمدخان )
جس کے مہمان خصوصی وزیراعظم پاکستان کے مشیربرائےہیومن رائٹس ملک شرجیل اعوان تھے۔تقریب میں پاکستانی اور سکھ کیمیونٹی نے شرکت کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل اعوان نے کہا کہ علامہ اقبال نے امن، سیاسی برداشت اور بھائی چارے سے مزین پاکستان کا خواب دیکھا تھا،
آج کے دن ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ ہم اقبال کے اس تصور پاکستان کے حصول کے لیے دن رات محنت کریں گےجس کے تحت اقبال کے پاکستان میں ادارے مضبوط، عوام باشعور اور معیشت اس قدر مستحکم ہو کہ پاکستان معاشی طور پر قرضوں کی زنجیروں سے آزاد ہو جائے، مجھے اپنی قوم، بالخصوص نوجوانوں پر پورا اعتماد ہے کہ وہ اقبال کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔
ڈاکٹر ارشاد کمبوہ نے کہا کہ اقبال نے جہاں دنیائے فلسفہ میں اپنا لوہا منوایا وہیں ان کی دینی خدمات بھی اپنا ایک منفرد مقام رکھتی ہیں، اقبال نے اسلام اور ہمارے اسلاف کی جدت پسندی کو مزید اجاگر کیا اور اسلامی تعلیمات کی دور حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگی کا پرچار کرنے کے ساتھ ساتھ تحقیق اور جستجو کے تسلسل اور ترویج پر زور دیا۔ اقبال نے نئی نسل میں انقلابی روح پھونکی اور اسلامی عظمت کو اجاگر کیا، ان کی کئی کتابوں کے انگریزی، جرمنی، فرانسیسی، چینی، جاپانی اور دوسری زبانوں میں ترجمے ہو چکے ہیں۔
رانا محمود علی خان نے کہا کہ شاعر مشرق علامہ اقبال نے امن، سیاسی برداشت اور بھائی چارے سے بنے پاکستان کا خواب دیکھا تھا،اقبال کےپاکستان کے نوجوان کو مثبت و ترقی پسند سوچ سے ملک و قوم کی خدمت اور ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہے۔ شاعر مشرق علامہ اقبال حساس دل و دماغ کے مالک تھے آپ کی شاعری زندہ شاعری ہے جو ہمیشہ مسلمانوں کے لیے مشعل راہ بنی رہے گی۔
تقریب میں ملٹری اتاشی کیپٹن شفیق،جاوید اختر بٹ، سابق صدر مسلم لیگ ن فرانس راجہ اشفاق، طلعت محمود چوہان، چیف پیٹرن راجہ اشفاق، تاج دین سکھیرا،ڈاکٹر ارشاد کمبوہ، محمد رزاق مغل ،چوھدری منور جٹ،سہیل بھدر،راجہ محمد اقبال، سید جمال خالد،سابق ایم پی اے کمال چغتائی ایڈووکیٹ،چوھدری فیصل سعید،فنانس سیکرٹری شہباز کسانہ، نائب صدر راجہ محمد علی،جوائنٹ سیکرٹری جنرل معصوم جان،چوھدری عبدالستار، محمد ادریس، بلال محمدخان ، مرزا زبیر، محمد عمیر، یاسر مردان،حافظ معظم، راجہ سلطان محمود ،چوھدری وسیم ،خان اصغرصدر یوتھ ونگ مسلم لیگ ن فرانس ،رانا مقصود خان، عبدالرحمن، سردار مان سنگھ شنگارا، سرادر کلدیپ سنگھ نے شرکت کی۔ یوم اقبال کی اس خوبصورت تقریب میں مصور پاکستان ڈاکٹر علامہ محمداقبال کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔اور علامہ محمداقبال کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔