جدہ ۔۔۔
عشائیہ کی صدارت کرتے ہوئے چوہدری عاصم رفیق جٹ نے مہمانوں کو خوش آمدید کرتے ہوئے کیمونٹی کے اتحادواتفاق اور چوہدری اظہر وڑائچ کی کیمونٹی خدمات پر روشنی ڈالی اور سراہا جس پر چوہدری اظہر وڑائچ نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت جو ملکی معاشی حالات ہیں ہم اوورسیز کو بلا تقریق کردار ادا کرنا ہو گا اور آپس میں اتحاد و یکجہتی کے مظاہرے کی اشد ضرورت ہے ..
تقریب سے سابقہ وفاقی وزیر چوہدری شہباز احمد اور چئیرمین مسلم لیگ ن چوہدری اکرم گجر نے اپنے خطاب میں عاصم رفیق جٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے چوہدری اظہر وڑائچ کی کیمونٹی خدمات کو سراہا اور اس بات سے اتفاق کیا کہ ملکی معاشی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے..
اس وقت اوورسیز کو بلاتقریق اپنا کردار ادا کرنا ہے اور دیار غیر میں آپس میں اتحاد و اتفاق پیدا کرنا ہے اور ہمیں اسطرح تقریبات ہر ماہ کرنی چاہیں اس سے آپس میں اُنسیت پروان چڑھتی ہے عشائیہ میں کیمونٹی کی دیگر نمایاں شخصیات ثقلین گجر “ چوہدری عرفان اسلم گوندل “ چوہدری غلام مصطفی گجر “ مہر شاہد تنویر “ چوہدری فیصل وڑائچ “ چوہدری زید بن سرور گجر ایڈوکیٹ “ شیخ سلمان بن جانگیر “ چوہدری عامر سلیم “ چوہدری احسان الٰہی گجر “ چوہدری اقبال گجر “ رانا شوکت “ چوہدری ذولفقار گوندل “ چوہدری شعیب گوندل “ ملک جمیل احمد “ طارق عبدالمجید چوہدری “اور دیگر بھی شریک ہوئے اور چوہدری اظہر وڑائچ کی کیمونٹی خدمات کو سراہا۔