محکمہ ایکسائز،ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ہری پورکےزیراہتمام کالجزمیں منشیات کےخلاف آگاہی اور نقصانات کےحوالےسےسیمینارزکا انعقاد ہوا،

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
WhatsApp Image 2023-11-13 at 7.32.31 PM

(ہری پور)

صوبائی اپیکس کمیٹی کی خصوصی ہدایات پرنوجوانوں خصوصی طورپرطلباء کومنشیات کی لعنت سےدوررکھنے،

انھیں منشیات کےتباہ کن جسمانی،معاشرتی،مالی نقصانات،مضراثرات سےآگاہی دینےاوران میں شعوراجاگرکرنےکیلےمحکمہ ایکسائز،ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ہری پورکےزیراہتمام گورنمنٹ گرلزڈگری کالج پھرہالہ اوردی اپیکس سکول اینڈ کالج میں سیمینارزکاانعقاد کیاگیاجس میں طلباء وطالبات کومحکمہ ایکسائز،ٹیکسیشن اورنارکوٹکس کنٹرول ہری پورکےآفیسراسسٹنٹ وحیدالرحمان اورانسپکٹرعبدالمنصورنےبڑھتےہوئےمنشیات کےرحجان کےخاتمے،تباہ کن جسمانی ومالی نقصانات اورمنفی اثرات کےحوالےسےتفصیلی آگاہی دی اورکہاکہ منشیات ناسورکی طرح معاشرےاوربالخصوص نوجوانوں اورطلباء میں پھیل رہی ہے،

ہم سب نےمل کرمنشیات کےخلاف کام کرناہے،والدین اپنےبچوں کی سرگرمیوں پرخصوصی نظررکھیں،منشیات کے ناسورکوختم کرنےکیلےاداروں کوعوام،طلباءاورمعاشرے کا تعاون ناگزیرہے،اُنھوں نےکہاکہ منشیات سےپاک معاشرےکےلیےضروری ہےکہ تعلیمی اداروں کےطلباء وطالبات اورنوجوان نسل کومنشیات کےتباہ کن اثرات سےآگاہی وشعوردیا جائےتاکہ وہ یہ پیغام اپنےاردگرد موجود لوگوں تک پہنچاکراس کی روک تھام میں اپنا کردارادا کرسکیں،محکمہ ایکسائزخیبرپختونخواہ معاشرے کو منشیات سےپاک کرنےکیلئے پرعزم ہےجس کےلیےصوبہ بھرمیں منشیات کےخلاف آگاہی اورشعوراجاگر کرنےکےلیےپروگرام کاآغازکیا گیاہےتاکہ نوجوان نسل کواس سےمحفوظ بنایا جاسکے،

اُن کامزیدکہنا تھا کہ محکمہ ایکسائزکا نارکوٹکس ونگ منشیات کےتدارک اورروک تھام کےلیےدن،رات کوشاں ہے،اس موقع پرمحکمہ ایکسائز،ٹیکسیشن ایںڈ نارکوٹکس کنٹرول کےانسپکٹرمحبوب الہی،یاسر شہزاداساتذہ،طلباء اورمحکمےکےدیگرافسران بھی موجود تھے،

کالجزانتظامیہ نےمحکمہ ایکسائز،ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول کی جانب سےمنشیات سےبچاؤکےلیےسیمینارز کےانعقاد پرخراج تحسیشن پیش کرتےہوئےاپنےہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ….

متعلقہ خبریں