نگران وزیر ا عظم انوار الحق کاکڑ نے چارسدہ کے علاقہ پڑانگ میں سابق نگران وزیر اعلٰی محمد اعظم خان کی وفات پر انکے بیٹے سے تعزیت کی..

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
WhatsApp Image 2023-11-13 at 8.29.26 PM


سابق نگران وزیر اعلٰی محمد اعظم خان دوں دن قبل پشاور کے ایک نجی اسپتال میں انتقال کر گئے تھے- نگران وزیر اعظم نے انکے بیٹے سکندر اعظم خان سے تعزیت کی اور محمد اعظم خان کی مغفرت اور روح کی ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور دعا کی- اس موقع پر نگران وزیر اعظم نے سابق نگران وزیر اعلٰی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ محمد اعظم خان نے اپنی ساری زندگی ملک و قوم کی خدمت کے لیے وقف کی تھی-

دوسری جانب نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی آمد پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے- شہر کے تمام چوراہوں اور راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی تھی- ضلعی انتظامیہ نے ایک پوسٹ گریجویٹ کالج سمیت دو بوائز ڈگری کالجز، دو گرلز ڈگری کالجز اور 13 پرائمری سکولوں کو بند کر دیا گیا تھا-

متعلقہ خبریں