آئی ایس پی آر
شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ
سیکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشتگردوں کے ٹھکانے کا پتہ لگایا، آئی ایس پی آر
فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد کو جہنم واصل کر دیا گیا، آئی ایس پی آر
شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 25 سالہ سپاہی عبداللہ (مردان) اور 19 سالہ سپاہی محمد سہیل (تھرپارکر) نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا، آئی ایس پی آر
علاقے میں پائے جانے والے دہشتگردوں کو بے اثر کرنے کے لیے آس پاس کے علاقوں کی صفائی کی جا رہی ہے، آئی ایس پی آر
پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، آئی ایس پی آر
ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں، آئی ایس پی آر