کسی فرد واحد کی خواہش پر سیکرٹری جنرل سرگودھا چیمبر آف سمال ٹریڈرڑ اینڈ سمال انڈسڑی کو ہٹایا نہیں جاسکتا،قانون کو مدنظر رکھ کر اداروں کے نظام کو چلایا جاتا ہے..

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
WhatsApp Image 2023-11-16 at 1.19.19 PM

سرگودھا( محمد تہور بلال اصغر سے )

جو خود ہی عہدوں سے فارغ ہوجائے وہ کسی کو کیسے فارغ کرسکتا ہے۔صدر کی موجودگی اور اسکی منظوری لیے بغیر سنئیر نائب صدر کی طرف سے اپنے حواریوں کا غیر قانونی اجلاس بلانا غیر آئینی اقدام ہے۔اور اس غیر قانونی اجلاس میں کیے گئے تمام فیصلے غیر آئینی اور کالعدم قرار دے دیا گئے تھے۔

ان خیالات کا اظہار سرگودھا چیمبر آف سمال ٹریڈرڑ اینڈ سمال انڈسڑی کے صدر ڈاکٹر امیتاز ڈوگر نے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نےکہا کہ سمال چیمبر کا سیکرٹری شیخ عدنان اپنی خدمات بدستور جاری رکھے ہوئے ہے۔

31 اکتوبر 2023 کو سرگودھا چیمبر آف سمال ٹریڈرڑ اینڈ سمال انڈسڑی کی ہونیوالی اے جی ایم کی میٹنگ میں سابق صدر شیخ آصف اقبال کی رکینت 7 لاکھ 50 ہزار اور سینئر وائس صدر انعام اللہ ظفر کو عہدہ کا ناجائز استعمال کرنے پر انکے اختیارات کو معطل کر دیا گیا تھا۔ ڈاکٹر امیتاز ڈوگر نے کہاکہ ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ آرگنائزیشن نے شیخ آصف اقبال کی سمال چیمبر کی رکینت معطل کرتے ہوئے انکے خلاف مالی بدعنوانی پر ڈی جی ٹی او آفس کے ڈائریکٹر اسلام آباد انکوائری کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر امیتاز ڈوگر نے کہاکہ جعلی اور غلط کاموں کا نتیجہ ہمیشہ غلط ہی آتا ہے ۔ جلد ہی ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ آرگنازیشن کی انکوائری پر فیصلہ آ جائے گا تب پتہ چلے جائے گا کہ کون سچا اور کون جھوٹا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ D.G.T.O کی معطلی سے شیخ آصف اقبال کی معطلی کا کوئی تعلق نہیں۔ اسکی مالی بدعنوانی پر فیصلہ جلد آ جائے گا۔

متعلقہ خبریں