سعودی عرب سے ہمارے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات ہیں ہماری کوشش ہے سعودی عرب میں ہنر مند پاکستانیوں کو زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقعے ملیں وزیراعظم کے معاون خصوصی جواد سہراب ملک کا پاکستان قونصلیٹ جدہ میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب۔

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
WhatsApp Image 2023-11-19 at 2.49.31 PM

سعودی عرب جدہ..

پاکستان قونصلیٹ جدہ میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار ملک سہراب نے کہا کہ اوورسیز ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں انکے مسائل حل نگران حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔سعودی عرب میں پاکستانی ہنر مندوں کے لیے بہت زیادہ روزگار کے مواقعے ہیں..

جن سے ہم بھر پور فائدہ مستفید ہونے کی کوشش کریں گے حکومتی سطح پر اور اپنے ان پاکستانی تاجروں کے ذریعے جن کے عرصہ دراز سے اپنے کاروبار ہیں یا سعودی کاروباری مارکیٹ میں ہیں ان سے درخواست کریں گے کہ ہماری کیمونٹی میں زیادہ سے زیادہ روزگار کے موقعے فراہم کریں مزید ہم اپنی نوجوان نسل کے لئے ٹکینکل ووکیشنل سنٹر بنا رہے ہیں پنجاب اور اسلام آباد میں جو کہ دیگر صوبوں کے لیے بھی بنائیں گئے اور ہم مشکور ہیں..

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور فرماں رواں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے جنہوں نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور اپنے ملک میں لاکھوں ہنر مند پاکستانیوں کو آسانی سے روزگار کا مواقع دئیے ہوئے ہیں ..

تقریب کے اختتام پر کمیونٹی کے سوالات کے جواب میں کہا کہ ہم اوورسیز کے لیے مختلف اسکیمیں متعارف کروارہیں ہیں تاکہ اوورسیز کو بہتر اور وافر سہولیات میسر آسکیں…

متعلقہ خبریں