ایبٹ آباد (نمائندہ خصوصی)
کمشنرہزارہ ڈسٹرکٹ ایتھلیٹکس چمپئن ایبٹ آباد میں اختتام پزیر ہوگئی جس کے مہمان خصوصی سابق ڈی جی سپورٹس کے پی طارق محمود تھے۔ ریجنل سپورٹس آفیسر احمد زمان اور میجر ریٹائرڈ ذوالفقار احمد بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس ایبٹ آباد کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ ایتھلیٹکس چمپئن شپ منعقد ہوئی جس میں جیولن تھرو،ڈسکس تھرو اور 100/200/400 /600/800میٹر دوڑ کے مقابلے منعقد ہوئے اول دوئم اور سوئم پوزیشن حاصل کرنے والے ایتھلیٹس میں مہمان خصوصی طارق محمود، میجر ذوالفقار احمد اور ریجنل سپورٹس آفیسر احمد زمان خان نے برانز سلور اور گولڈ میڈلز تقسیم کئے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر توصیف احمد نے مہمانوں کو ویلکم کیا
طارق محمود اور میجر ذوالفقار کا کہنا تھا کہ اس طرح کے ایونٹس باقائدگی سے منعقد ہونے چائیں تاکہ نوجوان ایتھلیٹس کو آگے آنے کے مواقع مل سکیں اور وہ ارشد ندیم اور دیگر ایتھلیٹس کی طرح ملکی و بین الاقوامی سطح پر اپنا نام روشن کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور نوجوانوں کو برائیوں سے بچانے کے لئے زیادہ سے زیادہ سپورٹس ایونٹس کا انعقاد کیا جائے تاکہ یہ نوجوان برائیوں اور بے راہ رویوں سے بچ کر اپنا مقام کھیلوں میں بنا سکیں۔