بالاکوٹ گورنمنٹ کالج بالاکوٹ میں کالج کی تاریخ کا پہلا کانوکیشن منعقد ہوا جس میں 200 سے زائد طلبہ و طالبات نے ڈگریاں وصول کیں.

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
image-19

بالاکوٹ(میاں عبدالوحید سے)بالاکوٹ گورنمنٹ کالج بالاکوٹ میں کالج کی تاریخ کا پہلا کانوکیشن منعقد ہوا جس میں 200 سے زائد طلبہ و طالبات نے ڈگریاں وصول کیں مہمان خصوصی وائس چانسلر ہزارہ یونیورسٹی ڈاکٹر محسن نواز خان تھے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز روز گورنمنٹ کالج بالاکوٹ میں کالج کی 50 سالہ تاریخ کا پہلا کانوکیشن منعقد ہوا جس کا تمام تر سہرا پرنسپل کالج سید عبدالواجد شاہ کے سر جاتا ہے

کانوکیشن میں بزرگ سیاستدان سابق وزیر وسنیٹر بانی کالج گورنمنٹ کالج بالاکوٹ سید مزمل شاہ سابق وزیر سردار محمد یوسف سابق وزیر سید احمد شاہ سابق ایم پی اے میاں ضیاء الرحمان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ ظہور بابر آفریدی سابق تحصیل ناظم جنید قاسم سابق اے سی بالاکوٹ میڈیم بشارت بی بی،سردار لیاقت کسانہ سابق ممبر ڈسٹرکٹ ذکواۃ کمیٹی مانسہرہ ذکریا طارق خان شوکت کھٹانہ کے علاوہ بڑی تعداد میں طلباء و طالبات کے والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی

مہمان خصوصی نے طلبہ و طالبات میں ڈگریاں تقسیم کیں سید مزمل شاہ سید احمد شاہ سردار یوسف نے بھی اپنے خطاب میں طلباء و طالبات کو مبارکباد پیش کی اور پرنسپل گورنمنٹ کالج حسہ بالاکوٹ سید واجد شاہ ودیگر پروفیسرز کی خدمات کو خراج تحسین پیش پرنسپل سید واجد شاہ نے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ہزارہ یونیورسٹی محسن نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کالج میں پولیٹیکل سائنس کمپیوٹر اور ایل ایل بی کی کلاسوں کی ضرورت ہے کو پورا کیا جائے ڈگری حاصل کرنے والے طلباء و طالبات نے مہمان خصوصی کے ساتھ گروپ تصاویر بھی بنوائیں آخر میں مہمانوں کے اعزاز میں ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا

متعلقہ خبریں