ڈی پی او ضلع مانسہرہ ظہورِ بابر آفریدی نے بالاکوٹ میں ایس ڈی پی او آفس کی نئی تعمیر ہونے والی بلڈنگ کی افتتاحی تختی کی نقاب کشائی کی۔

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
image-24

بالاکوٹ(سپیشل رپورٹر)ڈی پی او ضلع مانسہرہ ظہورِ بابر آفریدی نے بالاکوٹ میں ایس ڈی پی او آفس کی نئی تعمیر ہونے والی بلڈنگ کی افتتاحی تختی کی نقاب کشائی کی اس موقع پر ایس پی بالاکوٹ محمد نظیر خان ایس ڈی پی او سرکل بالاکوٹ کیڈٹ محمد فاروق .حاجی محمد سلیم خان ۔چیئرمین ڈی آر سی بالاکوٹ شمس خان لغمانی صدر مرکزی انجمن تاجران بالاکوٹ حاجی نور حسین لوکل گورنمنٹ کے ممبران عمائدین علاقہ اور صحافیوں نے شرکت کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او مانسہرہ ظہور بابر آفریدی نے کہا کہ تحصیل بالاکوٹ میں سب ڈویژن میں تھانہ جات کی تعدا میں اضافہ کے بعد ضرور تھا کہ اے ایس پی تحصیل بالاکوٹ کے سب ڈویژن آفس کو لیڈ کرے مقامی عمائدین کی جانب سے منشیات کے خاتمے کے لیئے سخت سے سخت اقدامات لینے کامطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ۔تحصیل بالاکوٹ کی عوام اور سٹیک ہولڈر ہر ممکن تعاون کریں گے

۔ ڈی پی او ظہور بابر آفریدی نے مزید کہا کہ پولیس سٹیشن کے اند ہوں یا باہر اہکار ہو یا آفیسر سب زیادہ فوکس اخلاق پر رکھیں ہر شکایت کنندہ سے اخلاق سے پیش آئیں کسی بھی صورت کسی بھی پولیس اہلکار یاآفیسر کی جانب سے بنداخلاقی برداشت نہیں کی جائے گی ۔

متعلقہ خبریں