امام کعبہ پروفیسر ڈاکٹر صالح بن عبداللہ بن محمد الحمید نے جمعرات کے روز عالمی طاقتوں سے فلسطین میں انسانیت کے خلاف جرائم کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا، "غزہ میں جاری بے گناہ لوگوں کا قتلِ عام "انسانی تاریخ کے سیاہ ترین ادوار میں سے ایک ہے۔

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
403598929_3163257970484366_1957932847742671576_n

ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوتھی بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جو مشترکہ طور پر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد اور بین الاقوامی اسلامی فقہ اکیڈمی جدہ کے زیرِ اہتمام شریعت اور قانون میں انسانی جان کے تحفظ کے موضوع پر منعقد کی گئی..

شاہی عدالت کے مشیر شیخ صالح پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات کے فروغ کے لیے چار روزہ دورے پر اسلام آباد میں ہیں۔

شیخ صالح نے کہا، "غزہ میں جاری بے گناہ لوگوں کا قتلِ عام انسانی تاریخ کے سیاہ ترین ادوار میں سے ایک ہے۔ عالمی طاقتوں کو انسانی جانوں کے تقدس کو برقرار رکھنا اور غزہ میں انسانیت کے خلاف جرائم کو روکنا چاہیے۔”

انہوں نے کہا کہ انسانی جان لینا تمام مذاہب میں ممنوع ہے لیکن اس کے باوجود غزہ میں ’انسانی حقوق‘ کی آڑ میں مسلمانوں کو بڑے پیمانے پر مظالم کا سامنا ہے..

متعلقہ خبریں