آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے رائل سعودی لینڈ فورسز (آر ایس ایل ایف) کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبداللہ المطیر نے آج پیر کو جی ایچ کیو میں ملاقات کی..

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
403720444_3165966106880219_7935730192396675860_n

آرمی چیف سے رائل سعودی لینڈ فورسز کے کمانڈر کی ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے رائل سعودی لینڈ فورسز (آر ایس ایل ایف) کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبداللہ المطیر نے آج پیر کو جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران دفاع، سکیورٹی، فوجی تربیت کے شعبوں میں تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور،علاقائی صورتحال اور مشرق وسطیٰ میں جاری تنازعات پر تبادلہ خیال کیا گیا،

پیر ہی کو جی ایچ کیو میں رائل سعودی فورسز کے کمانڈر جنرل فہد بن عبداللہ محمد المطیر اور پاکستان کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ملاقات بھی ہوئی..

متعلقہ خبریں