سابق وزیراعلی و گورنر خیبر پختون خواہ سردار مہتاب احمد عباسی کی اپنے آبائی سرکل بکوٹ کی یونین کونسل بکوٹ کے عمائدین سے آنے والے الیکشن کے حوالے سے مشاورت…

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
WhatsApp Image 2023-11-28 at 3.39.44 PM

ایبٹ آباد (نوید اکرم عباسی)

سابق وزیراعلی و گورنر خیبر پختون خواہ سردار مہتاب احمد عباسی کی اپنے آبائی سرکل بکوٹ کی یونین کونسل بکوٹ کے عمائدین سے آنے والے الیکشن کے حوالے سے مشاورت اس موقع پر سردار مہتاب عباسی نے کہا موجودہ دور میں ملک میں عام افراد کا جینا محال ہو گیا ہے ہماری پارلیمنٹ میں ضرورت اس امر کی ہے کہ ایسے افراد پاکستانی قوم کی نمائیندگی کریں

جن کے پاس تجربہ صلاحیت اور ایک ویژن ہو عوام کےحق رائے دیہی پر کوئی قدغن نہ ہو اور وہ آزادی سے اپنا نمائندہ منتخب کر کے پارلیمنٹ میں بھیجیں سردار مہتاب احمد نے یونین کونسل بکوٹ کے عمائدین اور نوجوانوں سے آنے والے الیکشن کے حوالے سے حلقے کی صورتحال اور ان کی تجاویز سنی کہ کس طرح الیکشن میں حصہ لے کر حلقے کی نمائندگی کی جا سکتی ہے

اس موقع پر عمائدین چیئرمین ویلج کونسل بکوٹ ون صوبیدار ریٹائرڈ زراب عباسی یاسر ظہور عباسی ایڈوکیٹ منیر عباسی ایڈوکیٹ وقار عباسی سابقہ ڈی جی ہیلتھ فاٹا ڈاکٹر ظفیر حسین۔ معیاد عباسی کونسلر زاکر عباسی کونسلر جمال ناصر عباسی خورشید عباسی حاجی محمد انور عباسی ودیگر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور حلقہ کی موجودہ صورتحال اور وہاں کے عوامی مسائل سے آگاہ کیا

متعلقہ خبریں