اسرائیل اور حماس میں جنگ بندی میں ایک اور مختصر مدت کی توسیع کے لیے ثالثی کا کردار ادا کرنے والے ملک قطر کے ساتھ امریکہ اور اسرائیل کے مذاکرات شروع ہو گئے ہیں۔
مذاکرات کے لیے امریکی ادارے ‘سی آئی اے’ اور اسرائیلی حساس ادارے موساد کے حکام منگل کے روز دوحہ پہنچے ہیں۔ مذاکرات کی کامیابی کی صورت میں جنگ بندی میں یہ دوسری توسیع ہو گی، جو تیسرے معاہدے کے نتیجے میں ممکن ہو سکے گی