جے آئی ٹی نے سانحہ 9 مئی میں چیئرمین پی ٹی آئی کو قصور وار قرار دے دیا

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
9may

اہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 ستمبر 2023ء) جے آئی ٹی نے سانحہ 9 مئی میں چیئرمین پی ٹی آئی کو قصور وار قرار دے دیا ، عمران خان کی بہنیں، شاہ محمود قریشی ، اسد عمر سمیت دیگر بھی قصور وار قرار، جے آئی ٹی کی جانب سے جلد چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری ڈالی جائے گی۔ اب تک نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سانحہ 9 مئی کے واقعات کی تفتیش کرنے والی جے آئی ٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو قصور وار قرار دے دیا ہے، مقدمات میں عمران خان کی بہنیں، شاہ محمود قریشی ، اسد عمر سمیت دیگر رہنماؤں کو بھی قصور وار قرار دیا گیا ہے۔

جے آئی ٹی کو تفتیش میں معلوم ہوا کہ جناح ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ چیئرمین پی ٹی آئی کی ایماء اور ہدایت پر کیا گیا، جے آئی ٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو تین بار شامل تفتیش کیا۔

متعلقہ خبریں