غزہ میں جنگ بندی کامیاب ثابت ہوئی،چاہتے ہیں یہ جاری رہے: بلینکن
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن نے جمعرات کو اسرائیل کے دورے کے دوران تل ابیب میں اسرائیلی قیادت سے ملاقات میں غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کو جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ غزہ میں چند روز کی جنگ بندی کامیاب ثابت ہوئی ہے۔ ہم چاہتے ہیں جنگ بندی کا سلسلہ جاری رہے۔
انہوں نے تل ابیب میں اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ سے ملاقات کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ "جنگ بندی کا عمل ثمر آور اور اہم ہے۔ہمیں امید ہے کہ یہ جاری رہے گا”