ریاں دا میرا ہجرہ حاجی محمد مسکین اعوان ( مرحوم ) میں بعد از نماز جمعہ اپنی مدد آپ کے تحت کام کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد کیا گیا…

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
WhatsApp Image 2023-12-02 at 3.57.57 PM

قلندرآباد(عمران لودھی سے)

ریاں دا میرا ہجرہ حاجی محمد مسکین اعوان ( مرحوم ) میں بعد از نماز جمعہ اپنی مدد آپ کے تحت کام کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس کی صدارت تحصیل ممبر ایبٹ آباد و چیئرمین وی سی بانڈی ڈھونڈاں آفتاب سکندر اعوان نے کی اجلاس میں اہلیان ریاں دا میرا نے کثیر تعداد میں شرکت کی


تفصیلات کے مطابق آج ریاں دا میرا ہجرہ حاجی محمد مسکین اعوان ( مرحوم ) میں بعد از نماز جمعہ اپنی مدد آپ کے تحت کام کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس کی صدارت تحصیل ممبر ایبٹ آباد و چیئرمین وی سی بانڈی ڈھونڈاں آفتاب سکندر اعوان نے کی اجلاس میں اپنی مدد آپ کے تحت ریاں دا میرا سڑک کی۔کشادگی و پختگی کا کام کروایا جائے گا جس کے مطابق نکہ پانی کٹھہ کے اوپر 2 پلیاں بنائی جائیں گی جس پر گورنمنٹ سروے کے مطابق 36 لاکھ کی لاگت آئے گی۔جس کو اہلیان ریاں دا میرا اپنی مدد آپ کے تحت فنڈ جمع کر کے کام کروائیں گئے۔ جس میں اہلیان ریاں دا میرا نے اپنے بھر پور جانی و مالی تعاون کی یقین دھانی کروائی۔


اس موقع پر چیئر مین آفتاب سکندر اعوان کا کہنا تھا کہ ہمیں الیکٹ ہوئے پونے دو سال ہونے کے قریب ہیں لیکن گورنمنٹ کی جانب سے تا حال کوئی بھی فنڈ نہیں ملا لیکن جس مشن کے تحت میں میدان میں اترا تھا اس پر پورا اترنے کیلئے کسی فنڈ کا انتظار نہیں کر سکتا۔جس پر میں نے اپنے علاقے کے لوگوں سے مشورہ کیا اور اپنی مدد آپکے تحت فنڈ جمع کیا جس میں پہلے مرحلے میں ہم نے ریاں دا میرا سڑک کی کشادگی کا کام کروایا اور دوسرے مرحلے میں پختگی کا کام کروایا جائے گا جس پر چند میٹر سڑک کی پختگی ہو چکی ہے۔

جبکہ نکہ پانی سے ریاں دا میرا میں کھٹہ کے مقام پر دو پلیاں بنائی جائیں گی جس پر تقریبا گورنمنٹ سروے کے مطابق 36لاکھ کی لاگت آئے گی جس کو اگر ہم خود بنائیں تو لگ بھگ11 لاکھ کا خرچ آئے گا جس پر میں اہلیان ریاں دا میرا کے غیور لوگوں کا مشکور ہوں کہ جنہوں نے میر ا ساتھ دیا اور جانی و مالی تعاون کی یقین دھانی کروائی۔اس موقع پر اہلیان ریاں دا میرا کا کہنا تھا کہ چیئر مین آفتاب سکندر اعوان نے فنڈ نہ ہونے کے باوجود اپنے علاقے میں بے شمار ترقیاتی کام کروائے ہیں جس پر ہم انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔اور امید کرتے ہیں کہ وہ اپنے علاقے کی عوام کی خدمت کرتے رہے گئے۔

متعلقہ خبریں