آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا، آسٹریلیا کی 14 رکنی ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے۔

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
WhatsApp Image 2023-12-03 at 9.06.06 AM

آسٹریلوی کھلاڑیوں میں اسکاٹ بولینڈ، ایلیکس کیری، کیمرون گرین اور جوش ہیزل ووڈ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ٹریوس ہیڈ، عثمان خواجہ، مارنس لبوشین، نیتھن لائن اور مچل مارش بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 14 دسمبر سے پرتھ میں کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب قومی ٹیم آج کینبرا میں مقامی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے سے پانچ بجے پریکٹس کرے گی۔

قبل ازیں سڈنی پہنچ کر ایئرپورٹ سے باہر نکلنے کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے اپنا سامان خود ٹرک پر لوڈ کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

متعلقہ خبریں