اپنے اختلافات بھلاکر پارٹی کیلئے ملکر الیکشن لڑے ،یہ وقت ایک دوسرے پر اعتراضات کا نہیں بلکہ ملک کو موجودہ حالت سے باہر لانے کا،ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ نواز کے قائد نواز سرگودھا نے گزشتہ روز لاہور میں سرگودھا ڈویژن سے امیدواروں کے پارلیمانی بورڑ کے اجلاس کی صدرات کرتے ہوئے کیا،

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
WhatsApp Image 2023-12-02 at 3.54.06 PM

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغر سے)

اپنے اختلافات بھلاکر پارٹی کیلئے ملکر الیکشن لڑے ،یہ وقت ایک دوسرے پر اعتراضات کا نہیں بلکہ ملک کو موجودہ حالت سے باہر لانے کا،ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ نواز کے قائد نواز سرگودھا نے گزشتہ روز لاہور میں سرگودھا ڈویژن سے امیدواروں کے پارلیمانی بورڑ کے اجلاس کی صدرات کرتے ہوئے کیا،اس موقعہ پر میاں شہباز شریف شریف، مریم نواز ،خواجہ سعد رفیق، میاں جاوید لطیف سمیت دیگر بھی موجود تھے،

میاں نواز شریف سرگودھا ڈویژن کے تمام امیدواروں کو کہاکہ پارٹی کی مضبوطی کیلئے آپس کے اختلافات ختم کرکے آگے بڑھانے ہوگا،ملکی حالات کو درست کرنے اور دوبارہ ترقی کی راہ پر ڈالنے کیلئے عام انتخابات میں بھرپور انتخابی مہم چلائی جائے،گھر گھر پارٹی کا منشور پہنچ جائے ،جو امیدوارں پارٹی ٹکٹ کے خواہاں ہے

وہ انٹرویوز میں پارٹی کیلئے اپنی خدمات پر بات کریں ،پارلیمانی پارٹی کے تمام اراکین کے علاوہ سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع ضلع سرگودھا، ضلع خوشاب، ضلع میانوالی اور ضلع بھکر کے 100 سے زائد امیدوار قومی و صوبائی اسمبلی موجود تھے ،

سرگودھا ڈویژن میں قومی اسمبلی کی 11 اور صوبائی اسمبلی 23 نشتوں کے انٹرویوز مکمل کئے گئے،تمام قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں نے پارلیمانی بورڑ کو آہن اپنی سی ویز پیش کی اور اپنے آپکو پارٹی ٹکٹ کے اہل ہونے پر بورڑ کو بتایا،ضلع سرگودھا سمیت چاروں اضلاع سے امیدواروں کے انٹرویوز مکمل ہونے کے بعد جلد ہی امیدواروں کو ٹکٹ کے حوالے سے آگاہ کرنے کا کہاں گیا ہیں ،

مسلم لیگ نواز کی مرکزی پارلیمانی بورڑ نے امیدواروں سے مختلف سوالات بھی کئے ،مسلم لیگ نواز کے پارلیمانی بورڈ نے ضلع کی سطح پر انٹرویوز لیں،مسلم لیگ نواز کے راہنما احسن اقبال اور رانا ثناءاللہ نے کہاکہ 7 گھنٹے طویل پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا ہیں ، انشاء اللہ تعالی آئندہ عام انتخابات میں بہتر امیدوار دئیے گئے،

متعلقہ خبریں