کنگ خالد انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر ریاض کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبد العزیز نے انہیں الوداع کہا۔
روسی صدر نے بہتری میزبانی پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
ایئرپورٹ پر انہیں الوداع کہنے والوں میں روس میں سعودی سفیر عبد الرحمن بن سلیمان الأحمد، ریاض میں روسی سفیر سیرجی کوزلوگ اور ایوان شاہی کے نمائندہ فہد الصہیل کے علاوہ دیگر عہدیداران بھی شامل تھے۔