جدہ ۔۔
عمرہ کی سعادت کے لیے آئے ہوئے فیصل آباد کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت سید بلال شاہ اور ایف آئی اے انسپکٹر سید ارم شاہ کے اعزاز میں ملک کاشف، چوہدری محمد ثقلین گجر، رانا شہباز اور میاں رضوان الحق کی جانب سے پروقار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔
عشائیہ کی صدارت چئیرمین مسلم لیگ ن چوہدری محمد اکرم گجر نے کی عشائیہ میں کیمونٹی کی سرکردہ شخصیات چوہدری احسان الہی گجر، علی خورشید ملک، میاں عثمان آرائیں، راناافضل، ملک ارسلان اعوان، پاک میڈیا فورم کے عہدیداران حسن بٹ، عاطف تنولی اور دیگر نے سید بلال شاہ اور ایف آئی اے انسپکٹر سید ارم شاہ کو عمرہ کی ادائیگی اور زیارت روضہ رسول حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ کی مبارکباد پیش کی اور انکی کیمونٹی اور سماجی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا..
جس پر سید بلال شاہ اور اور سید ارم شاہ نے پروقار عشائیہ کا اہتمام کرنے پر سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کے اوورسیز سے ملکر دلی خوشی ہوتی ہے آپ سب کا ملکی ترقی میں اہم کردار ہے اور آپ لوگ ہمارا ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں