غزہ میں اسرائیل کے سابق آرمی چیف کے بیٹے سمیت دو فوجی مارے گئے۔ اسرائیل کے سابق آرمی چیف آف سٹاف اور جنگی کونسل کے رکن گاڈی آئزن کوٹ کا بیٹا شمالی غزہ کی پٹی میں جھڑپوں کے دوران مارا گیا۔
اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ فرسٹ سارجنٹ (ریزرو) گال میر آئزن کوٹ کی عمر 25 سال اوراس کا تعلق ہرلٹسیا سے تھا۔ وہ 551 ویں ریزرو کمانڈو بریگیڈ کی 699 ویں بٹالین کا ایک لڑاکا سپاہی تھا..