سلامتی کونسل میں غزہ میں فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کرنے کے لیے پیش کی گئی قرارداد کو امریکا کی جانب سے ویٹو کیے جانے کے بعد فلسطینی تحریک فتح نے بہ طور احتجاج ہمہ گیر ہڑتال کی کال دی گئی جس کے بعد غرب اردن کے بعض شہروں میں جامع ہڑتال کی گئی۔
تحریک فتح نے بیان میں کہا کہ وہ رام اللہ اور البیرہ گورنری میں زندگی کے تمام پہلوؤں کے لیے عام اور جامع ہڑتال کا مطالبہ کر رہی ہے۔ یہ ہڑتال امریکا کی طرف سے سلامتی کونسل میں غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنے کے خلاف احتجاج ہے۔