ازبکستان میں خون جما دینے والی سردی نے گزشتہ 10 سالوں کی دسمبر کی سردی کے سارے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔تاشقند، بخارا،ثمر قند اور اورگینج (urgench) سمیت کئی شہروں میں درجہ حرارت منفی 25 سے منفی 28 ڈگری تک گر گیا ہے یہ درجہ حرارت دو روز قبل شدید برف باری کے بعد ریکارڈ کیا گیا۔

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
image-3

سردی کی اس شدت کی وجہ سے معمولات زندگی ،روزمرہ کی چہل پہل اور سلسلہ معاش بھی مکمل طور پر مفلوج اور محصور ہو کر رہ گیا ہے۔
خزاں اور بہار کے موسم کے عادی نرم مزاج پردیسی پاکستانی اور بالخصوص پاکستانی تاجر، ملازمین اور طلبہ جو اس وقت ازبکستان میں مقیم ہیں ان کے لیے بھی گھر کی دہلیز سے باہر قدم رکھنا امتحان بن گیا ہے۔

برف کی سفید چادر اوڑھی یہ سڑکیں، بازار اور گلیاں ویرانی کا منظر پیش کر رہی ہیں اور بالخصوص ہزاروں پاکستانی طلباء جو اس وقت ازبکستان کی مختلف میڈیکل یونیورسٹیز میں زیر تعلیم ہیں ،ان کے لیے اس ٹھٹھرتی اور لہو جما دینے والی سردی میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے گھروں سے یونیورسٹیز جانا خاصہ دشوار اور کٹھن ہو گیا ہے وہ اپارٹمنٹس اور گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ برف کی سفید چادر اوڑھی تاشقند ،اورگینچ (urgench) اور بخارا کی یہ سڑکیں، بازار اور گلیاں ،سٹریٹ لائٹس سے منور ہوکر خوبصورتی اور دلفریبی کا حسین منظر پیش کر رہی ہیں

متعلقہ خبریں