چیئرمین سینیٹ پاکستان ، محمد صادق سنجرانی کی وفد کے ہمراہ متحدہ عرب امارات کی فیڈرل نیشنل کونسل کے اسپیکر جناب صقر غوباش سے ابوظہبی میں ملاقات.

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
image-7

چیئرمین سینیٹ پاکستان ، محمد صادق سنجرانی کی وفد کے ہمراہ متحدہ عرب امارات کی فیڈرل نیشنل کونسل کے اسپیکر جناب صقر غوباش سے ابوظہبی میں ملاقات

چیئرمین سینیٹ پاکستان، محمد صادق سنجرانی کی وفد کے ہمراہ متحدہ عرب امارات کی فیڈرل نیشنل کونسل کے اسپیکر جناب صقر غوباش سے ابوظہبی میں ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے متحدہ عرب امارات میں پرتپاک استقبال پر اماراتی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے عوام مشترکہ ثقافتی اور مذہبی اقدار سے جُڑے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ

متحدہ عرب امارات پاکستانی عوام کے دلوں میں ایک خاص مقام رکھتا ہے۔ چیئرمین سینیٹ

چیئرمین سینیٹ نے عالمی سطح پر امت مسلمہ کی وکالت میں متحدہ عرب امارات کی قیادت کے کردار کو سراہا۔

تمام بین الاقوامی فورمز پر متحدہ عرب امارات نے ہمیشہ پاکستان کی حمایت کی ہے۔ چیئرمین سینیٹ

چیئرمین سینیٹ نے متحدہ عرب امارات کے 52 ویں قومی دن کے حوالے سے عرب امارات کی حکومت اورعوام کو مبارکباد پیش کی۔

چیئرمین سینیٹ نے COP28 کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر بھی اماراتی قیادت کو مبارک باد پیش کی۔

سپیکر، صقر غوباش نے متحدہ عرب امارات کی ترقی میں محنتی پاکستانی کمیونٹی کے کردار کی تعریف کی۔

پاکستانی محنتی اور امن پسند لوگ ہیں۔ صقر غوباش

ہر طرح کے مشکل حالات میں پاکستان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ صقر غوباش

دونوں معززین نے فلسطین کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔

غزہ میں فوری جنگ بندی کی جائے۔ چیئرمین سینیٹ

تمام مسلم اُمہ اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہیں۔ چیئرمین سینیٹ

کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خاتمے اور کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق استصواب رائے دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔

چئرمین سینیٹ نے پاکستان کے مختلف شہروں کے رہائشیوں پر عائد متحدہ عرب امارات کے ویزوں کی پابندی کے خاتمے پر بھی زور دیا، جس پر سپیکر غوباش نے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کا یقین دلایا۔

سپیکر سقر غوباش نے پاکستانی وفد کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا۔

پاکستانی وفد کے ارکان میں سینیٹر پرنس احمد عمر احمد زئی، سینیٹر ذیشان خانزادہ، سینیٹر فیصل سلیم رحمان، سینیٹر عبدالقادر، سینیٹر دلاور خان، دبئی میں پاکستانی کونسل جنرل حسین محمد، سابق سینیٹر سجاد طوری، مشیر چیئرمین سینیٹ، سید عابد حسن شامل تھے۔

متعلقہ خبریں