بلال محمدخان پیرس سے۔۔۔
انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم فرانس کے زیر اہتمام ایک ہنگامی پریس کانفرنس کی گی جس میں بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں ۔انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم تمام یورپ میں احتجاج ریکارڈ کرواے گی ۔
صدر انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم زاہد ہاشمی نے کہا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے ۵ اگست ۲۰۱۹ کے بھارتی فیصلے کو درست قرار دیکر ایک مرتبہ پھر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے ۔
کشمیریوں کی آزادی کا حق چھین کر بڑا ظلم کیا ۔مودی سرکا ر نے اپنی منافقانہ پالیسی کے ذریعے اپنے سپریم کورٹ کو بھی صحیح فیصلہ کرنے سے روک دیا ھے
ہم انڈین سپریم کورٹ کے منافقانہ فیصلہ کو مسترد کرتے ہیں۔مقرین نے کہا کہ بھارت دنیا کے سامنے مکمل طور ننگا ہو چکا ہے ۔
بھارت کی دہری پالیسی ڈبل چہرہ منافقانہ رویہ ساری دنیا کے سامنے آ گیا ہے ۔احتجاجی پرس کانفرنس میں چوہدری شاہین اختر ،چوہدری خلیل احمد،مبارک جدون، حافظ معظم، رضا چوہدری،بابر مغل ،محمد یونس خان ،ملک منیر احمد ، بلال محمد خان اور دیگر نے شرکت کی ۔زاہد ہاشمی نے مطالبعہ کیا کہ اقوام متحدہ اور او آئی سی آگے آئے اور کشمیر کا مسلہ حل کروائیں۔