کنگڈم آف بحرین کے زیر انتظام سلیمانیہ ہسپتال میں جدید لیزر پروکٹولوجی ٹریننگ سیشن کا اہتمام کیا گیا..

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
WhatsApp Image 2023-12-15 at 5.06.58 PM

کنگڈم آف بحرین کے زیر انتظام سلیمانیہ ہسپتال میں جدید لیزر پروکٹولوجی ٹریننگ سیشن کا اہتمام کیا گیا جو کہ وزارت صحت اور رائل ڈیفنس فورس ہسپتال، رائل میڈیکل سروسز ، بحرین میں لیزر مشینری کی تقسیم کار Lasotronix Poland اور خالص لائف سپورٹ بحرین کے اشتراک سے منعقد کی گئی..

ورکشاپ میں سلیمانیہ ہسپتال اور رائل ڈیفنس فورسز ہسپتال کے ڈاکٹرز نے شرکت کی جبکہ ورک شاپ میں پاکستانی معروف سرجن ڈاکٹر ارشد اللہ خان نے بطور ماسٹر ٹرینر شرکت کی اور لائیو سرجری کی ذریعے محفوظ لیزر سرجری کے طریقہ کار کے بارے میں مکمل آگاہ کیا،

اپنے لیکچر کے دوران، انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی ہے کہ اوپن سرجری کے مقابلے لیزر سرجری کے بہت سارے فوائد ہوتے ہہیں جیسے اپریٹس کے بعد درد، جلد صحت یابی، زخموں کا اچھا ہونا اور کم سے کم پیچیدگیاں۔ ورکشاپس میں شریک ڈاکٹرز نے اس لائیو سرجیکل سیشن کو سراہتے ہوئے کہا کہ آج بہت سے پیچیدہ کیسز کا انتظام سیکھا ہے، مستقبل میں بھی ایسی ہی ورکشاپس کا انعقاد ہوتے رہنا چاہیے،


ڈاکٹر ارشد اللہ خان نے کہا کہ ہم وطن عزیز پاکستان میں بھی ایسی ہی ورکشاپس کا جلد انعقاد کریں گے جس سے پاکستان کے ڈاکٹرز اور عوام مستفید ہو سکے گی ،اس ورکشاپ میں بحرین کے معروف ڈاکٹر عبدالجبار میرانی،ڈاکٹر یاسر ،ڈاکٹر ثمر عباسی،ڈاکٹر اسرا،ڈاکٹر اعلی اور دیگر ڈاکٹرز نے شرکت کی،ورکشاپ کے اختتام پر ڈاکٹر ارشد اللہ خان اور انتظامیہ نے میڈیا کا خصوصی شکریہ ادا کیا

متعلقہ خبریں