سعودی ہلال احمر اتھارٹی نے انکشاف کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں اپنی نوعیت کی پہلی ایمفیبیئس ایمبولینس اور ریسکیو گاڑی جسے "طمیہ” کے نام سے جانا جاتا ہے نے ریاض اور مکہ مکرمہ کے شہروں کے ساتھ ساتھ جنوبی سعودی عرب اپنی خدمات شروع کردی ہیں۔
جلدہی یہ ایمبولینس سروس سعودی عرب کے دیگر شہریوں میں بھی دستیاب ہوں گی۔
سعودی ہلال احمر اتھارٹی نے العربیہ ڈاٹ نیٹ نیٹ کو بتایا اس نے گذشتہ سال حج سیزن کے دوران "طمیہ” ایمبولینس سروس کا آغاز کیا تھا، جو 1444 ھ کے حج سیزن میں ایک کامیاب تجربہ ثابت ہوئی