جدہ ۔۔ کرسمَس۔
خصوصی رپورٹ(عاطف خان تنولی سے )
دنیا بھر کی طرح پاکستان قونصلیٹ جدہ میں بھی کرسچن کمیونٹی نے کرسمس کا تہوار منایا جس میں کرسچن ویلفئیر سوسائٹی کے مسیحی مردو خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب کے مہمان خصوصی قونصلر جنرل جدہ خالد مجید تھے ۔
کرسمس تقریب میں جدہ مکہ اور طائف میں مقیم پاکستانی کرسچن کیمونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اپنی عبادات کرتے ہوئے پاکستان کے امن ترقی اور خوشحالی کے خصوصی دعائیں کی تقریب میں شریک شرکاء کو ریما جان گلزار نے ویلکم کیا اور بچے اور بچیوں نے پھولوں کے گلدستے پیش کئے ۔
کرسچین کمیونٹی کے چئیرمین جان گلزار نے کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے پاکستان اور کشمیر سے اپنی محبت کا اظہار کیا اورحکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کی مسیحی برادری سے محبت ہے کہ ہمیں اپنی مذہبی تقریبات کیلئے بھر پور تعاون حاصل ہوتا ہے ہم شکریہ ادا کرتے ہیں قونصلر جنرل جدہ خالد مجید کا بھی کے ہمیں ہر طرح کے مسائل حل کرنے میں مدد کرتے ہیں اور ہر سال قونصلیٹ میں تقریبات کا موقع ملتا ہے ۔
تقریب کے مہمان خصوصی قونصلر جنرل جدہ خالد مجید نے اپنے خطاب میں کرسچن کیمونٹی کو کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے قونصلیٹ کی جانب سے اپنے بھر پور تعاون کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حضرت عیسی اور آپکی کتاب پر یقین کے بغیر ہمارا مذہب بھی مکمل نہیں ہوتا کرسچن کیمونٹی کے ہمارے ملک کی ترقی میں اہم کردار ہے اور مختلف شعبوں میں انکی خدمات جیسے کے صحت میں جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے اور انکو پاکستان میں برابر کے حقوق حاصل ہیں ہماری گورنمنٹ اور تمام اداروں میں اچھی پوسٹوں پر یہ اپنے ملک اور قوم کی خدمت کر رہے ہیں ۔
تقریب سے ،پیٹرک فلک شیر ،پاسٹر فرانسس ،اور ریما گلزار نے بھی خطاب کرتے ہوئے پاکستان اور پاک فوج سے محبت کا اظہار کیا اور کہاں کے کرسچن کیمونٹی کو پاکستان میں بھر پور آزادی حاصل ہے اور جوڑاں والا واقعہ میں جو زیادتی ہوئی ہماری گورنمنٹ اور تمام اداروں نے فوری اسکا ازالہ کیا ہے اور ہماری کیمونٹی کے شانہ بشانہ کھڑے ہوئے ہیں ہمارے ملک میں ہمیں ایک گلدستے کی ماند اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے جس سے ہمارا ملک ترقی کرے گا ۔
تقریب سے پاکستانی کیمونٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے کنونئیر پاکستان قومی یکجہتی فورم سید ریاض بخاری نے اپنے خطاب میں کرسچن کیمونٹی کو کرسمَس کی مبارکباد دی اور ہر سال کی طرح کرسمَس کا کیک گفٹ کیا اور ان سے اظہار یکجہتی اور محبت کا اظہار کیا ۔
تقریب میں بڑی تعداد میں پاکستانی کیمونٹی کی سرکردہ شخصیات، چئیرمین مسلم لیگ ن چوہدری اکرم گجر،سابقہ مشیر برائے وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری اظہر وڑائچ،چئیرمین کشمیر جموں کشمیر اوورسیز کیمونٹی سردار وقاص عنایت، چئیرمین مسلم لیگ ن جدہ ریجن میاں رضوان الحق،چئیرمین پاک میڈیا جرنلسٹس فورم چوہدری نورالحسن گجر اور قونصلیٹ کے افسران،پریس قونصلر محمد عرفان،ہیڈ چانسلری سرفراز احمد بھئ شریک ہوئے اور کرسچن کیمونٹی کو کرسمس کی مبارکباد دی.
تقریب کے اختتام پر کرسمس کا کیک کاٹا گیا اور قونصلر جنرل جدہ خالد مجید اور ہیڈ قونصلری سرفراز احمد کی اہلیہ نے بچوں میں پاکستان قونصلیٹ کی جانب سے خصوصی طائف تقسیم کئے ۔اس موقع پر کرسچن کیمونٹی کی بچیوں نے اپنے ملک سے محبت کے اظہار کے لئے خصوصی ملی نغمے گائے اور اپنے وطن سے محبت کا اظہار کیا ۔