پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے زیر انتظام بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور قائد پی ایم ایل این میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کی تقریب کا انعقاد….

فیس بک
ٹویٹر
وٹس ایپ
WhatsApp Image 2023-12-24 at 7.08.54 PM

پیرس سے بلال محمد خان

پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے زیر انتظام بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور قائد پی ایم ایل این میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کی تقریب کا انعقاد زیر صدارت قائم مقام صدر پی ایم ایل این فرانس شیخ وسیم اکرم کیا گیا۔ تقریب میں بیرسٹر امجد ملک چیف کوآرڈینیٹر پی ایم ایل این انٹرنیشنل افیئر اوورسیز نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی ۔


‎سٹیج کے فرائض راجہ اشفاق انفارمیشن سیکرٹری نے فرائض سرانجام دیے ۔تقریب کا آغاز حافظ ارسلان نے تلاوت قران پاک سے کیا گیا نعت شریف حافظ معظم ساہی نے اپنی خوبصورت آواز میں پڑھی ۔تقریب میں فرانس بھر سے تمام سیاسی جماعتوں اور پارٹی کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،تقریب سے خطاب کرتے بیرسٹر امجد ملک نے کہا ہے کہ 25 دسمبر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے دو قومی نظریئے کو سلام پیش کرنے کا دن ہے۔ پاکستان کے بانی بابائے قوم نے محبت امن رواداری اور اتحاد کی تلقین کی۔

جناح کے پاکستان میں رہنے والے تمام پاکستانیوں کو قائداعظم محمد علی جناح کے حقوق دینے کا اعلان کیا۔پاکستان کی تمام قومیں اور مذاہب ملک کے اندر رہنے والے پاکستانیوں کو ہمیشہ ملک وقوم نے عزت دی ہے۔ مسیحی برادری کے خوشیوں بھرے تہوار اور قائداعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت پر تمام پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ قائداعظم محمد علی جناح کے فلسفے اور عزم پر کاربند سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کو ان کے جنم دن کی خوشیوں پر دلی دعاوں کا اظہار کرتے ہیں۔

پاکستان کے تین بار وزیراعظم رہنے والے قائد مسلم لیگ ن ملک کے بڑے سٹیک ہولڈر ہیں۔ میاں نواز شریف کی صحت اور سلامتی عمر میں خیر و برکت کیلئے ہم نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہیں۔ جناح کا پاکستان تمام نظریات کی آزادی، بات چیت اور ڈائیلاگ کے ذریعے ملک میں قومی یکجہتی کے فروغ کی تلقین کرتا ہے۔ پاکستان میں حالات آج ہم سے متقاضی ہیں کہ ملکی تعمیر و ترقی اور در پیش بحرانوں سے ملک کو نکالنے کیلئے قومی مشاورتی عمل کا آغاز کیا جائے۔ پاکستان کی سلامتی استحکام اور ترقی ہی ہر پاکستانی کا خواب اور جناح کے ویژن کی تکمیل ہے۔

راجہ محمد علی جوائن سیکرٹری پی ایم ایل این فرانس ،سینی راہنما تاج دین سکھیرا،حاجی مزمل ،سبط مزمل،قائم مقام صدر شیخ وسیم اکرم ، چوہدری فیصل سعید سیکرٹری خزانہ،چوہدری شہباز کسان نائب صدر،سید خالد جمال ،زاہد ہاشمی،عصمت گوندل،حافظ اقبال ،اصغر خان ،راجہ مشرف صوبائی صدر اسپین اورعبدالقادر نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔تقریب کے اختتام پر قائد اعظم محمد علی جناحؒ اور سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا….

متعلقہ خبریں