دو اسرائیلی اور ایک امریکی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر سٹریٹجک امور رون ڈرمر آج منگل کو واشنگٹن پہنچیں گے جہاں وہ وائٹ ہاؤس اور سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ میں اسرائیل کے غزہ میں جاری جنگ کی شدت کو کم کرنے کے بارے میں بات کریں گے۔
ایک سینیرامریکی اہلکار نے وضاحت کی کہ بائیڈن انتظامیہ اور نیتن یاہو حکومت کے درمیان بات چیت کے لیے اہم مسئلہ یہ ہے کہ "جنگ کے معاملات کو کیسے اور کس وقت میں ختم کیا جائے”۔
’ایکسیس‘ ویب سائٹ کے مطابق سینیر اسرائیلی اہلکار نے مزید کہا کہ ڈرمر وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان، سیکریٹری آف اسٹیٹ ٹونی بلنکن اور کانگریس کے اراکین سے بھی ملاقات کریں گے۔